پشری فرخ کی حمدیہ و نعتیہ کتاب ( غبار کوئے اوبودم) کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انکی صاحبزادی تابندہ فرخ نے سفرنامہ صراط عشق پر ایوارڈ حاصل کرلیا ۔
پشاور( شوبز ڈیسک ) معروف شاعرہ مصنفہ اور کاروان حوا کی چیئر پرسن بشری فرخ کو ادبی سماجی اور ٹقافتی تنظیم نوے ٹوند کے زیراھتمام نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں انکی نعتیہ وحمدیہ کتاب غبار کوئے او بودم کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انکی صاحبزادی تابندہ فرخ نے سفرنامہ صراط عشق کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا تقریب میں ادبا مصنفین شعرا دانشوروں فنکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔