Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قاہرہ: پاکستان، مصر، سعودیہ اور ترکیہ کا ایران امریکہ مفاہمت کا خیرمقدم، اجلاس کا اعلامیہ جاری
    بین الاقوامی جون 21, 2026

    قاہرہ: پاکستان، مصر، سعودیہ اور ترکیہ کا ایران امریکہ مفاہمت کا خیرمقدم، اجلاس کا اعلامیہ جاری

    Facebook Twitter Email
    Cairo: Pakistan, Egypt, Saudi Arabia and Turkey welcome Iran-US reconciliation, meeting statement issued
    ممکنہ تنازع علاقائی سلامتی، عالمی سپلائی چینز اور بین الاقوامی تجارت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا تھا، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    مصر میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے چوتھے مشاورتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیے کے مطابق ممکنہ تنازع علاقائی سلامتی، عالمی سپلائی چینز اور بین الاقوامی تجارت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا تھا ۔

    قاہرہ: اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشرق وسطیٰ سمیت وسیع تر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مشاورت اور باہمی ہم آہنگی کو انتہائی اہم قرار دیا ۔

    اِسی طرح  مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کیے گئے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔

    وزرائے خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی اور تنازع کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ممکنہ تنازع علاقائی سلامتی، عالمی سپلائی چینز اور بین الاقوامی تجارت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا تھا ۔

    وزرائے خارجہ نے مفاہمت کو ممکن بنانے میں علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کی کوششوں کو سراہا اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر مکمل اور دیانتداری سے عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس تاریخی پیش رفت میں پاکستان کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں قطر کی معاونت کو بھی سراہا ۔

    اعلامیے میں مذاکرات کے اگلے مرحلے کو جلد اور کامیابی سے مکمل کرنے اور باقی ماندہ مسائل کا پائیدار اور تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

    وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور فلسطینی کاز منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی کوششوں کا مرکز ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز
    Next Article حج 2027 کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور کا اعلامیہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

    ستمبر 22, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو بڑا پیغام

    ستمبر 21, 2026

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 21, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.