Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز
    بین الاقوامی جون 21, 2026

    پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

    Facebook Twitter Email
    Pakistan-mediated talks between US and Iran begin in Switzerland
    مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں، شہباز شریف، پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا: جے ڈی وینس
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن سٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مذکرات میں امریکہ کی طرف سے نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود ہیں، ایران کے وفد کی سربراہی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کر رہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں ۔

    امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے وفود بھی موجود ہیں، فریقین کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے، پاکستان کے وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ،آرمی چیف و فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں ۔

    مذاکراتی ہال میں جمع ہونے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں ۔

    سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا، امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین ویژن کے شکر گزار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے ہیں ۔

    اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے ۔

    اپنے خطاب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے اور مستقبل کے لیے بہترین فیصلے کرنا چاہتا ہے ۔

    انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، جنہوں نے امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران امریکہ مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
    Next Article قاہرہ: پاکستان، مصر، سعودیہ اور ترکیہ کا ایران امریکہ مفاہمت کا خیرمقدم، اجلاس کا اعلامیہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.