پولیس کے مطابق ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ۔
فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا۔جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ان جھڑپوں میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوگئےہیں۔
کرم پولیس،انتظامیہ، فورسز اور جرگہ فائر بندی میں کامیاب ہو گئے اور دونوں فریقین بھی رضا مند ہوگئے ہیں
متاثرہ علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے ۔
جھڑپوں کے دوران پاراچنار و صدہ شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے۔جس کے باعث پاراچنار سے پشاور مین سڑک بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔
کرم پولیس کے مطابق اس وقت علاقے میں موجود تمام مورطے فریقین سے خالی کرالئے گئے ہیں اور ان مورچوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے