Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گوادر سمیت بلوچستان کے 16اضلاع میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف اضلاع میں اگلے دو دن تک مزید بارشوں ،جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گوادر سمیت بلوچستان کے 16اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق گواردر میں مسلسل کئی گھنٹوں کی طوفانی بارشوں کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔اس دوران وزیراعظم شہباز شریف گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکج کا اعلان بھی گے۔

جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 7 مارچ تک جاری رہے گا۔اس دوران خطہ پوٹھوہار،ہزارہ ،سمیت کشمیر کے مختلف اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔برفباری سے بند لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا۔مری میں پڑھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5گھر مکمل تباہ جبکہ 2کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں اموات کی تعداد 35ہو گئی، 43زخمی ہیں۔دشوار گزار علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہونے والے مکان سے 7لاشوں اور 2زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.