چارسدہ کے عالقے جمال آباد سے تین روز لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے موسیٰ کی لاش نالے سے برآمد ہوگئی ۔
چارسدہ کے علاقے جمال آباد سے تعلق رکھنے والے چار سال کے موسیٰ تین روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش نالے سے برآمد کر لی گئی ۔
اہلیان جمال آباد نے بچے کی گمشدگی کے بعد جمال آباد چوک میں سخت احتجاج بھی کیا تھا جس میں علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی ۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جس شام بچہ لاپتہ ہوا اس وقت تھانے کو فون کیا ، ہمارے فون پر ایس ایچ او آئے تھے لیکن اس کے بعد کسی پولیس اہلکار نے کوئی خبر نہیں لی اور نہ ہی بچے کی بازیابی میں اہل علاقہ سے تعاون کیا ۔