Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات
    • پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا
    • اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب
    • ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ
    • دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ مریم نواز کا رمضان میں مہنگائی کے سدباب کیلئے مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم
    پنجاب

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا رمضان میں مہنگائی کے سدباب کیلئے مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

    مارچ 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Chief Minister Maryam Nawaz orders effective crackdown to curb inflation during Ramadan
    رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مریم نواز
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اس موقع پر مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔

    وزیراعلی مریم نواز نے انتظامیہ کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی، وزیراعلی ٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا بھی حکم دیا۔

    مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کے نرخوں بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جامع رپورٹ پیش کرنے ، اشیائے خورو نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم دیا، مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ، پھلوں او رسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں ۔

    مریم نواز نےمزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں، وفاق ٹی او آرز کی فوری منظوری دے،پختونخوا حکومت کا مطالبہ
    Next Article ملک بھر میں رمضان شروع ہوتے ہی سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    ستمبر 10, 2025

    بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

    ستمبر 9, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات

    ستمبر 12, 2025

    پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا

    ستمبر 12, 2025

    اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب

    ستمبر 12, 2025

    ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 11, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ

    ستمبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.