وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’نوازشریف کسان کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاشتکاروں کیلئےکسان کارڈ اورگندم کپاس،اور چاول کی فصل پر ریسرچ اورترقی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسرے روزبھی وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کے حکام کے ساتھ سرسبز پنجب کیلئےخصوصی اجلاس کی صدارت کی ہے،جس میں پنجاب سیڈکارپوریشن اورپنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کےطور پراستعمال روکنے کیلئےقانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاجلاس کےدوران”نوازشریف کسان کارڈ” کی منظوری دےدی ہے،اس کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر پانچ لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا،بیج،کھاد اورادویات کیلئےفی ایکڑتیس ہزارروپے زرعی قرض اورمختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں نجی شعبے کےاشتراک سے ماڈل ایگریکلچرسنٹرز بنائے جائیں گے،جہاں زرعی ادویات،جدیدمشینری،بیج اورنمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے،کاشتکاروں کو ماڈل ایگریکلچرسنٹر بننے سے جعلی کھاد اور ادویات سےچھٹکارا ملے گا۔