امریکی ریاست چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعدادایک سو بارہ ہوگئی
خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے جنگلات کی آگ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی،جنوبی حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ چلی میں بانوے مقامات پر لگی آگ کے باعث چودہ ہزار مکانات کو نقصان پہنچ چکاہے۔چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے اموات کے بعد آج سے دو روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آگ سے تقریبا دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔چلی کے صدر گیبریل بورک کاکہناہے کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز نے چالیس مقامات پر آگ پر قابو پالیا ہے اور انتیس مقامات پر کام جاری ہے۔چلی کے مختلف مقامات میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث جنگلات میں آگ لگی اور سلسلے میں اب تک ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔اس شخص پر الزام ہے کہ وہ ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا جس دوران حادثاتی طور پر آگ پھیل کر قریبی گھاس کے میدان تک پہنچ گئی۔