پشاور( اسپیشل رپورٹر) پشاور کے لاکھوں شہری گزشتہ چند ماہ سے گیس ۔بجلی۔ آٹا قلت اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں بار بار عوامی شکایات ضلعی انتظامیہ کے چھاپے کھلی کچیریاں جرمانے اور دیگر سخت اقدامات کے باوجود مہنگائی پہ قابو نہیں پایا جاسکا کی پھل سبزیاں دالیں گھی کوکنگ آئل اور فروٹ عام آدمی کی قوت خرید سے باھر ھے جبکہ دوسری جانب گیس اور بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی عروج پہ ھے رھی سہی کسر آٹا بحران نے پوری کردی پنجاب سے انیوالے آٹا پہ پابندی کے باعث 20 کلو کا تھیلا 3300 روپے میں کھلے عام مارکئٹوں میں فروخت ھورھا ھے جسکے بعد نانبایوں نے روٹی کا وزن کم کردیا ھے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل کا اظہار پایا جاتا ھے کوئ پرسان حال نہیں پشاور کے منتخب عوامی نمایئندوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ھے۔
چراغ تلے اندھیرا۔ صوبائ دارالحکومت پشاور میں گیس بجلی ۔آٹا اور مہنگائ نے عوام کی عزت نفس کو مجروح کرڈالا۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

