Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    • خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
    • پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مون سون بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، 715 افراد زخمی
    اہم خبریں

    مون سون بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، 715 افراد زخمی

    اگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Death toll from monsoon rains and floods reaches 299, 715 injured
    جاں بحق ہونےو الوں میں 140 بچے، 102 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں، 715 افراد زخمی بھی ہوئے، این ڈی ایم اے رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے دوران اب تک جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے دوران بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 299 ہو گئی ، اس دوران 715 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سیزن کے دوران 26 جون سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 234 سے بڑھ کر 299 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران مختلف حادثات میں 715 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    این ڈی ایم اے  اعداد و شمار کے مطابق،  اس سال کی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونےو الوں میں 140 بچے، 102 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں 239 بچے، 204 خواتین اور 272 مرد شامل ہیں ۔

    بارشوں اور سیلاب کے دوران کل 1676 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 562 مکمل طور پر تباہ ہو گئے،بارشوں کے دوران 428 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں سے 2880 افراد کو ریسکیو اور محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13466 امدادی اشیاء تقسیم کیں، جن میں 1999 خیمے، 61 راشن بیگ، 958 کمبل، 569 رضائیاں، 613 گدے، 1282 کچن سیٹ، 1163 فوڈ پیک، 350 لائف جیکٹس، 1122 حفظانِ صحت کے گھریلو کٹس، 2170 ترپالیں اور 146 پانی نکالنے والی مشینیں شامل ہیں ۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے آئندہ ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں، ہوا اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کو شہری سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  4 اگست سے 7 اگست تک ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

    خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں ان تاریخوں کے دوران بارش ہوگی، جب کہ گلگت بلتستان میں بارش 5 اگست سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔

    ادھر بلوچستان میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم 6 اگست کو شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارش، ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
    Next Article جنوبی وزیرستان: عسکریت پسندوں نے لدھا میں ٹرک کو آگ لگا دی،ڈرائیور سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.