برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں شدید مہنگائی، کرنسی کی قدر میں نمایاں گراوٹ اور حالیہ مظاہروں کے باوجود حکومت کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آتے۔
برطانوی میڈیا نے گزشتہ ہفتے ایران میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات سے متعلق نئی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں املاک کو پہنچنے والے نقصانات اور پرتشدد واقعات دکھائے گئے ہیں۔ یہ ویڈیوز ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس پر مشتمل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث یہ ویڈیوز اس سے قبل منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔ ایرانی حکام نے ان فسادات میں امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی دباؤ اور عوامی احتجاج کے باوجود ایران کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں کسی قسم کی اندرونی دراڑ یا کمزوری کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

