پشاور( حسن علی شاہ سے ) ھمارا ھر کارکن باشعور ھے اور ھمارا احتساب کرنیکا مجاز ھے۔ وفاقی حکومت نے جو وائٹ پیر ھمارے خلاف شایع کیا ھے اسکی کوئ حیثیت نہیں اور نہ ھی کرپشن کا کوئ ٹھوس ثبوت ھے اگر کوئ شخص اپنے جائز یا ناجائز کام کیلئے کسی سرکاری یا نجی ادارے میں خفیہ طور پہ پس پردہ کسی کو رشوت دیتا ھے تو اسکی ذمہ داری حکومت پہ عائد نہیں کی جاسکتی۔
وزیراعلٰی علی آمین گنڈا پور کی واضح ھدایات ہیں کہ اگر کوئ بھی سرکاری ملازم چاھے کسی بھی پوسٹ پہ فائز ھے رشوت طلب کرتا ھے تو براہ راست ھم سے رجوع کیا جائے کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شفقت آیاز مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ نے خیبر نیوز کے شو ( کراس ٹاک ) میں میزبان محمد وسیم کے سوالات کے جواب میں کیا۔