Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
    • پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
    • خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف کے مارچ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نظر نہیں آ رہی ، آفتاب شیرپاو
    بلوچستان نومبر 14, 2024

    تحریک انصاف کے مارچ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نظر نہیں آ رہی ، آفتاب شیرپاو

    Facebook Twitter Email
    Due to Tehreek-e-Insaaf's march, the release of PTI founder is not possible, Aftab Sherpao
    صوبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ، ترقیاتی کام نہیں اور مرکز حکومت خیبر پختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہا ،آفتاب شیرپاو
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خیبر نیٹ ورک اسلام آباد سینٹر کا دورہ کیا اور اس موقع پر خیبر نیوز سے خصوصی گفتگو بھی  کی۔

    آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عدالتوں نے تحریک انصاف کے بانی کو پہلے بھی بہت ریلیف دیا ہے اور  مزید ریلیف بھی دیا جا سکتا ہے ۔

    آفتاب احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ سے پی ٹی آئی کے بانی  کی رہائی ممکن نہیں نظر نہیں آ رہی ، پی ٹی آئی کے مارچ کے اعلان سے سڑکیں دوبارہ بلاک ہو جائیں گی اور عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو جلسوں اور احتجاج سے فرصت نہیں تو وہ صوبے میں کیا توجہ دیں گے، صوبے کا امن اس قدر خراب ہے کہ جنوبی اضلاع میں حکومت کی رٹ  ختم ہو چکی ہے اور صوبائی حکومت اس طرف توجہ نہیں دیتی ۔

    آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ چین نے بھی اپنے شہریوں کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔صوبے کے عوام بھی مایوس ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف بھی آواز بلند کررہے ہیں۔

    ایک سوال  کے جواب میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ مرکز ہمارے صوبے کو اس کا حق نہیں دے رہا، صوبے کے تمام لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، اس میں عوام کا کیا قصور ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حق کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کچھ عرصہ قبل صوبے کے حقوق کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخو فیصل کریم کنڈی سے بات چیت ہوئی تھی لیکن پھر نامعلوم وجوہات کے باعث اس معاملے پر کوئی بھی پیشرفت نہ ہو سکی ۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ، ترقیاتی کام نہیں اور مرکز حکومت خیبر پختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہا ،ایسی صورتحال میں ہمارا صوبہ دوبارہ ترقی کیسے کرے گا۔

    آفتاب احمد خان نے مشورہ دیا کہ اختلافات ہیں لیکن صوبے کے حق کے لیے سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خیبر نیوز کے ڈائریکٹر ایڈیٹوریل پالیسی اور سینئر صحافی  حسن خان سے بھی ملاقات کی۔

    اس موقع پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حسن خان کی والدہ ماجدہ  کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی  کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    Next Article انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سونپ دیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان

    نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان

    نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 20, 2026

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.