پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.3 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کا گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔