تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے بانی کے خلاف شواہد، ثبوت اور ڈیوائسز بھی دی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف شواہد، ثبوت اور ڈیوائسز بھی فیض حمید نے دے دی ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے لیے مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے ٹرائل کے بعد سول نافرمانی کی کال سے بھی ہوا نکل گئی ہے، فیض حمید کا ٹرائل نہیں ہوتا تو پھر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور عمراں خان کے ساتھیوں کے لیے مشکلات بھی نہ ہوتیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل حیران نہیں ہوگا، فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔