Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی
    • اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام
    • سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک
    • دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی
    • بلوچستان حکومت اور کوئٹہ دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا
    • ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
    • بنوں کے بکاخیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، کرفیو نافذ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد شہید
    اہم خبریں

    دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد شہید

    فروری 28, 2025Updated:فروری 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Explosion in Darul Uloom Haqqania, six people including Maulana Hamidul Haq were martyred
    خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے معروف عالم دین اور جامعہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    حکام کے مطابق دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 6 افراد شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ نے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کا کہنا ہے مولانا حامد الحق حقانی کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا اور خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔

    میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت 25 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملے سے متعلق کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پست نہیں کر سکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشتگرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکیا تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہے؟
    Next Article دارالعلوم حقانیہ کو نشانہ بنانا میرے گھر پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان
    Web Desk

    Related Posts

    فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی

    جولائی 19, 2026

    اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام

    جولائی 19, 2026

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

    جولائی 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی

    جولائی 19, 2026

    اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام

    جولائی 19, 2026

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

    جولائی 18, 2026

    دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی

    جولائی 18, 2026

    بلوچستان حکومت اور کوئٹہ دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.