Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟
    • 18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان
    • چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا
    • پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
    • ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
    • فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم
    • امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کیا تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہے؟
    اہم خبریں

    کیا تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہے؟

    فروری 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ٹی آئی نے اپنے دفاتر میں باقاعدہ ملازمتیں کرنے والے اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق جیل میں ایک عرصہ گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن وہ اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے۔

    ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 28 تنخواہ دار ملازمین ہیں جنہیں 35 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک تنخواہ ملتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں سابق حکمراں جماعت کے اکاؤنٹس، دفاتر اور میڈیا ونگ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد اور لاہور میں سیکریٹریٹ کے مجموعی اخراجات اور تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہیں تقریباً 40 لاکھ روپے ماہانہ ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ سال رؤف حسن نے کچھ رقم کا انتظام کیا اور ملازمین کے کچھ واجبات کی ادائیگی کی لیکن بعد میں تنخواہوں کی ادائیگی پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 میں ہمیں اعلیٰ عہدیداران کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ پارٹی کے پاس بنی گالہ میں چیئرمین کے دفتر کے بلوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز نہیں ہیں لہٰذا یوٹیلٹی سروسز منقطع ہونے سے بچانے کے لیے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرکے بل ادا کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تقریباً 5 ماہ کی تنخواہ زیر التوا ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ نومبر سے تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے لیکن انہیں عملے اور ان کے اہل خانہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی عطیات وصول کرنے کے حوالے سے امیر ترین جماعت سمجھی جاتی ہے کیونکہ اسے اندرون ملک اور بیرون ملک سے بھی عطیات ملتے ہیں تاہم پارٹی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کئی بار الزام لگایا ہے کہ عطیات کی مد میں ملنے والے پارٹی فنڈز میں کرپشن ہوئی ہے اور پسندیدہ وکلا کو فیس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگندم کی خریداری میں خیبرپختونخوا حکومت کی بدعنوانی کے ہوشربا انکشافات
    Next Article دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد شہید
    Web Desk

    Related Posts

    اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟

    اپریل 14, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026

    چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا

    اپریل 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟

    اپریل 14, 2026

    18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان

    اپریل 14, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026

    چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا

    اپریل 14, 2026

    پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.