پشاور (حسن علی شاہ) معروف سنگر اور اینکر بختیار خٹک اس وقت زیادہ تر مڈل ایسٹ میں سرگرم ہیں، جہاں وہ شارجہ، مسقط، دبئی، عمان، ابوظہبی اور دیگر خلیجی ممالک میں منعقدہ کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں۔ انہوں نے چند سال قبل اپنے آبائی ضلع نوشہرہ سے پشاور منتقل ہونے کے بعد مستقل سکونت اختیار کی۔
بختیار خٹک افغانستان، کینیڈا، برطانیہ، قطر اور سعودی عرب میں بھی کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز خیبر ٹی وی سے 2004 میں کیا، اور ان کا پہلا پشتو گانا "ملگرو خاندئ خوشحالیگئ” ان کی مقبولیت کا ذریعہ بنا۔
بختیار خٹک ایک منفرد آواز کے مالک ہیں اور نوجوان نسل کے پسندیدہ سنگر ہیں، جو اردو، پشتو اور فارسی تینوں زبانوں میں گائیکی کرتے ہیں۔