Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 11 دہشتگرد ہلاک
    • پاکستان افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی بات چیت کیلئے تیار، دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کے ثبوت ضروری ہے، دفتر خارجہ
    • سانحہ پمز کیسے رونما ہوا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
    • پمز سانحے کے اصل حقائق
    • ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور
    اہم خبریں اکتوبر 21, 2024

    اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور

    Facebook Twitter Email
    If the senior most judge is not made Chief Justice, then we will protest strongly again, Chief Minister Ali Amin Gandapur.
    ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اس ملک میں جو کچھ بھی کریں آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا،گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبرپختونخوا  اسمبلی سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنہوں نے ذاتی مفاد کے لیے اپنی وفاداریاں بدلی ہیں، قوم تو ان سے حساب لے گی  مگر ہم بھی ضرور حساب لیں گے اور اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ بڑے آرام سے ہضم کرلے گا تو یہ اتنے آرام سے ہضم نہیں ہوگا۔

    علی  امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ غدار غدار ہوتا ہے چاہے وہ کسی مجبوری سے ہو یا پیسوں کی وجہ سے ہو۔ اگر مجبوری تھی تو استعفی دے دیتے، استعفی کیوں نہیں دیا۔

    علی  امین  گنڈاپور نے کہا  کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔  اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے۔

    ان  کا  کہنا  تھا کہ جن جن لوگوں نے ( آئینی ترمیم) کے لیے ووٹ دیا اور جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا مگر عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لیے ان کی صف میں کھڑے رہے آج رات تک ان سب کے نام آجائیں گے اور ہم ایسے کسی بندے کو نہیں چھوڑیں گے۔

    اداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جتنے فیصلہ ساز ادارے ہیں میں برملا ان  سے کہہ رہا ہوں کہ آپ جواب دہ ہیں ان چیزوں کے لیے۔  ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اس ملک میں جو کچھ بھی کریں آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا اور ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ آپ ہر ایک کا منہ بند کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  جب آپ اپنی مرضی کے بندے بٹھائیں گےا ورمرضی کے بندوں سے فیصلے کرائیں گے تو کبھی بھی وہ ادارے آگے نہیں بڑھ سکتے۔   اس کا ثبوت یہہ ہے کہ آج ہم قرضوں میں ڈوب چکے ہیں، جس ادارے میں جس سیکٹر میں دیکھیں پاکستان نیچے جارہا ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے اور ایسی جو غیرقانونی ترامیم کی گئی ہیں ان کی وجہ سے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری نظریے کی جنگ ہے، اس جنگ میں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ زور زبردستی سے  ہمیں پیچھے ہٹا لے گا تو کچھ لوگ تو کمزور ہوں گے اور اللہ کا شکر ہے کہ مشکل وقت آیا ہماری پارٹی پر تو ہمیں پتا چل گیا کہ کون کیا تھا، ہمیں پتا چل گیا کہ کون ضمیر فروش تھا کون غدار تھا، کون بزدل تھا  اور کون وہ لوگ تھے جو نظریے کے لیے کھڑے ہیں اور انشااللہ کھڑے رہیں گے۔

    علی امین گنڈاپو رنے  کہا کہ ایسی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا جس کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں، انہوں نے کہا کہ  پہلے تو ہم عوام کے ذریعے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، پھر ایسی ترامیم کو ہم مسترد کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمعروف سنگر اور اینکر بختیار خٹک نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز خیبر ٹی وی سے کیا
    Next Article چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے تمام نام سپیکر قومی اسمبلی کو موصول
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

    اگست 27, 2026

    پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط

    اگست 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

    اگست 27, 2026

    پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط

    اگست 27, 2026

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 11 دہشتگرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    پاکستان افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی بات چیت کیلئے تیار، دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کے ثبوت ضروری ہے، دفتر خارجہ

    اگست 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.