ماہ صیام میں شہریوں کو غیر معیاراشیا خوردنوش کی فراہمی پر اسلام آباد فوڈاتھارٹی نے کمر کس لی
اسلام آباد میں غیر معیاری اشیا خوردونوش کی فراہمی پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ۔فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے سحر و افطار پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا گیا۔دوران درہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں ٹیم نے مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ7دکانوں کو جرمانے اور 16کو اصلاحاتی نوٹس جاری کیے گئے ۔60لیٹر خراب آئل اور 1000لیٹر غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ ناقص اور غیر معیاری اشیا خوردونوش کی فروخت قانونی طور پر جرم ہے۔