Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
    خاص خبریں مارچ 27, 2026

    سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی دارالحکومت میں سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال، سیکیورٹی کے چیلنجز اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق، شرکاء نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی یکطرفہ جارحیت بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے پورے خطے کا استحکام داؤ پر لگ گیا ہے۔

    شرکاء نے پاک-افغان سرحدی صورتحال اور خطے میں جاری مسلسل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدامنی کی یہ لہر نہ صرف پختون علاقوں بلکہ پورے ملک اور خطے کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

    اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن ہی خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدہ اور مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ سابق پارلیمنٹرینز نے پختون سرزمین پر امن و امان کی بحالی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر اتفاق کیا گیا کہ خطے کے عوام کی فلاح اور مستقل امن کے قیام کے لیے سیاسی و عوامی سطح پر جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر نیوز کا عید اسپیشل شو، صحافی برادری، حکومتی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات کی شرکت
    Next Article نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور
    Web Desk

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.