اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ملک بھر میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات رہیں گی ۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے ۔