اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کےدوران تین رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی ہے۔
متن کےمطابق اس واقعےکی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کی گئی اور ایف آئی آر کےمتن کےمطابق رینجرزاہلکاروں کی شہادت کاواقعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا۔ منصوبہ جیل میں ملاقات کیلئےجانےوالی پی ٹی آئی قیادت کےذریعےبنایا گیا،پی ٹی آئی قیادت نےعوام کو فوج،حکومت کےخلاف بغاوت پراکسایا، علی امین،عمرایوب،وقاص اکرم، مرادسعید بھی مجرمامہ سازش میں ملوث قرار پائے۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق بشریٰ بی بی اوردیگر ملزمان نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کی مشتعل کیا،مقدمہ کےمطابق منصوبے کے گواہان میں جیل کے کچھ قیدی، مشقتی اورخفیہ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔۔ احتجاج میں شریک گاڑی نے 25 نومبر کو سرینگر ہائی وے پر تین رینجرز اہلکار کچل ڈالے تھے اور ملزم فرار ہوگیا تھا۔