چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
ترجمان کے مطابق شبقدر پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران واردات کی نیت سے موجود دو مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔
گرفتار ملزم کی شناخت شبیر ولد فرمان سکنہ شاہ پسند کلے نستہ کے نام سے ہوئی جو پولیس کو اقدام قتل اور پولیس مقابلہ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا،ملزم سے پستول بھی برآمد کرلیا جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔