پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ، مہمان ٹیم کا 264 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی، شاندار 62 رنز سکور کرنے پر سلمان علی آغا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
پروٹیز کی جانب سے کوانٹن ڈی کاک 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹز 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے ۔
فخر زمان 45، صائم ایوب 39، بابر اعظم 7، حسین طلعت 22 ، حسن نواز ایک اور محمد نواز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی جانب سے فریرا اینگیٹی اور کاربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان نے میچ 2 وکٹوں سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا ۔

