Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ میں خوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
    • افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر
    • بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے
    • ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
    • پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
    • خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
    کھیل نومبر 4, 2025

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    Facebook Twitter Email
    First ODI: Pakistan beat South Africa by 2 wickets
    جنوبی افریقہ کا 264 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ، مہمان ٹیم کا 264 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی، شاندار 62 رنز سکور کرنے پر سلمان علی آغا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی  نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،

    پروٹیز کی جانب سے کوانٹن ڈی کاک 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹز 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے ۔

    فخر زمان 45، صائم ایوب 39، بابر اعظم 7، حسین طلعت 22 ، حسن نواز ایک اور محمد نواز  9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی جانب سے  فریرا اینگیٹی اور کاربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

    پاکستان نے میچ 2 وکٹوں سے جیت کر 3  میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا ۔

    شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article27 ویں آئینی ترمیم بحث کیلئے پارلیمان میں پیش کی جائے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    Next Article نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    بھارت نے پاکستان ٹیم کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    نومبر 14, 2026

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم

    نومبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کوہاٹ میں خوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2026

    افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر

    نومبر 21, 2026

    بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے

    نومبر 21, 2026

    ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان

    نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.