Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کر دیا
    اہم خبریں مئی 24, 2025

    فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کر دیا

    Facebook Twitter Email
    Fitna al-Khawarij brutally murdered three young men in the Tirah Valley
    خوارجین نے ان کی لاشیں گولیوں سے چھلنی حالت میں لواحقین کے حوالے کیں،مقامی ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کر دیا، اغواء کے بعد سفاکی سے نوجوانوں کو قتل کئے جانے پر قبائلی عوام میں فتنہ الخوارج کے خلاف شدید غم و غصہ ۔

    مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے زنگی کلی، ملک دین خیل میں مؤرخہ 23 مئی 2025 کو فتنہ الخوارج نے تین نوجوانوں کو اغواء کے بعد سفاکی سے قتل کر دیا ۔

    خوارجین نے ان کی لاشیں گولیوں سے چھلنی حالت میں لواحقین کے حوالے کیں ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نوید ولد شیر غلام، ابراہیم ولد ڈاکٹر مصور، اور صمد ولد پیاو گل شامل ہیں۔ تینوں نوجوانوں کو دو روز قبل اغواء کیا گیا تھا، جبکہ جمعے کی صبح انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جا کر انتہائی سفاک انداز میں قتل کر دیا گیا ۔

    نوید کئی بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا، جبکہ ابراہیم کی شادی کو محض دو ہفتے ہی گزرے تھے۔ صمد بھی ایک ہونہار اور بااخلاق نوجوان کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان معصوم جانوں کے بے گناہ قتل پر علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت ہے اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں ۔

    اس المناک واقعے کی بدولت عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور علاقے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔

    یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں خوارجین کو جہنم واصل کیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اس قسم کی بزدلانہ وارداتوں پر اتر آئے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپولینڈ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت اور پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش
    Next Article گلگت: لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.