Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پولینڈ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت اور پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش
    بلاگ مئی 24, 2025

    پولینڈ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت اور پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش

    Facebook Twitter Email
    Poland condemns attack on school bus in Khuzdar and praises Pak-India ceasefire
    پاکستان میں پولینڈ کے سفیر نے معصوم زندگیوں پر تشدد کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(مبارک علی )

    پولینڈ کے سفارت خانے نے جمعرات کی شام پولینڈ کے آئین کے دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سفارت کاروں، پارلیمنٹیرینز، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولینڈ کے سفیر ماچی پسارکی نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے خضدار میں اسکول کے بچوں پر حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی زندگی، مستقبل اور خوابوں کو ختم کرنا ناقابل فہم اور کوئی مقصد اس گھناؤنے فعل کو جواز نہیں دے سکتا۔

    اس موقع پر پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر ماچی پسارکی نے معصوم زندگیوں پر تشدد کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

    عالمی تنازعات کے سنگین پس منظر میں، سفیر پِسارکی نے امن کے لیے پولینڈ کے عزم کی تصدیق کی اور پاکستان و بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "ہم امید کرتے ہیں کہ روس کی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔ اُنہوں نے روس کی جارحیت کے دوران یوکرین کے لیے پولینڈ کی مسلسل حمایت کا ذکر کیا ۔

    سفیر نے پولینڈ کے 3 مئی 1791 کے آئین کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا، جو یورپ کا پہلا اور عالمی سطح پر دوسرا آئین تھا، اور جمہوری اقدار و شہری حقوق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نہ صرف تاریخ بلکہ پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا جشن منا رہے ہیں ۔

    انہوں نے پولینڈ اور پاکستان کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر پاکستانی فضائیہ کی ابتدائی ترقی میں پولش ایئرمین ایئر کموڈور ولادیسواف تورووِچ کے کردار کا ذکر کیا۔ سفیر نے کہا پاک-پولینڈ دوستی زندہ باد‘ کا نعرہ محض علامتی نہیں بلکہ یہ بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، اُنہوں نے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کا حوالہ دیا ۔

    تقریب کا اختتام مشہور پولش جاز گروپ JAH ٹریو کی دلکش پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔ "جاز پو پولسکو” پروجیکٹ کا حصہ، اس پرفارمنس میں پیانوسٹ جان جریکی، باسیسٹ مائیکل آفٹیکا اور ڈرمر مارسِن سوجکا نے روایتی جاز کو جدید امپرووائزیشن کے ساتھ ملا کر سامعین کو مسحور کر دیا۔ پولش کھانوں اور سفارتی تبادلہ خیالات سے مزین یہ تقریب پولینڈ-پاکستان تعلقات کی گرمجوشی کی عکاس تھی ۔

    سفارت خانے کے دالان میں جاز کی گونج کے ساتھ، مہمانوں نے نہ صرف تاریخی آئین بلکہ امن اور ثقافتی تبادلے کے مشترکہ وژن کا جشن منایا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
    Next Article فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کر دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.