خیبرپختونخوا میں آٹے کی دکانیں بند،ہرتال کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پشاور کے آٹا ڈیلرزکا کہنا ہے ایک طرف ہڑتال تو دوسری جانب سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز کی ہڑتال کے باعث ہمارا آٹے کا کاروبار بند ہے۔آتا ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہولڈنگ ٹیکس کوختم کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی سپلائی بند ہونےکی وجہ سے نان بائیوں کے پاس بھی آٹے کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔آٹا نہ ملنے کے باعث آٹی کی دکانوں کے ساتھ ساتھ نان بائیوں کی دکانیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے