سابق وزیراعلی محمود خان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز سے شکوہ کیا ہے
اپنے ووٹروں سے شکایت کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے آپ لوگوں نے منافقت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کل سے ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ووٹرز سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو الیکشن ہارنے کے بعد شکوے کرتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان نے ویڈیو میں کہا ہے کہ آپ لوگ ظاہری طور پر میرے ساتھ تھے لیکن آپ لوگوں نے ووٹ ان کو دیا ہے، یہ بہت بڑی منافقت ہے،اور منافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے،اللہ پوچھے گا آپ لوگوں سے آپ لوگوں نے منافقت کی ہے۔یاد رہے کہ محمود خان کو این اے 4 سوات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،16 ہزار 813 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے محمود خان آئے ہیں۔