چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں دو ایسے لوگوں کو دیکھا جو فرعون تھے، ایک بانی پی ٹی آئی تھے، طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے، دوسرا فیض حمید تھے، اپنےعہدے کی خلاف ورزیاں کیں ۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ایک بہت تاریخی فیصلہ ہے، امید ہے اس فیصلے سے پیغام جائے گا تاکہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ ہوں ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں بری روایات ڈالی تھیں، سب کو توبہ بھی کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب کا دورہ کامیاب رہا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، پی ٹی آئی خود ایسے حالات پیدا کر رہی ہے، گور نرراج ایک آئینی آپشن موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا وعدہ کیا گیا تھا، 28 ویں ترمیم میں اس وعدے کو پورا کیا گیا ہے، یہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کے منشور اور نظریے کی جیت ہے ۔

