شوبز انڈسٹری کی چنچل اور خوبصورت اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام دے دیا، کہتی ہیں کہ جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا ۔
لاہور: حرا مانی فوٹو ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی وہ ڈانس تو کبھی مزاحیہ ویڈیوزبناتی نظر آتی ہیں ۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام بھی دیا ۔
اداکارہ نے اپنی تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو، جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے، اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں ۔