Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت نے چھوٹے دکان داروں کے لیے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
    اہم خبریں جون 5, 2026

    حکومت نے چھوٹے دکان داروں کے لیے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی

    Facebook Twitter Email
    Government introduces fixed tax scheme for small shopkeepers
    دکاندار کو کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانا ہونگے، اگر دکاندار کے ٹرن اوور کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس حساب سے ایک فیصد ٹیکس ہوگا، بلال اظہر کیانی
    Share
    Facebook Twitter Email

    حکومت نے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو معاشی دھارے میں شامل کرنے کے لیے فکس ٹیکس سکیم‘ متعارف کروانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے یا اس سے کم سیلز (ٹرن اوور) والے دکانداروں کو صرف 1 فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا، سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے یا اس سے کم سیلز (ٹرن اوور) والے دکانداروں کو صرف 1 فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں بے شمار چیلنجز کا مقابلہ اپنے ذاتی وسائل سے کیا ہے اور اس دوران کسی بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا گیا ۔

    انہوں نے واضع کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے باوجود ملکی معیشت مستحکم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اصل مقصد موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنا اور ٹیکس کے نظام میں وسعت لا کر نئے شعبوں کو اس نیٹ میں شامل کرنا ہے ۔

    وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مشن 35 لاکھ سے زیادہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، جس کے لیے رجسٹرڈ چھوٹے تاجروں کی تعداد کو موجودہ 6 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اس سکیم کے تحت 20 کروڑ روپے کے سالانہ ٹرن اوور پر محض 25 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ تاجروں کی سہولت کے لیے ایک صفحے کا انتہائی سادہ فارم بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔

    اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے فائلر تاجروں کو 3 سال میں سالانہ 20 کروڑ روپے تک کی سیل ظاہر کرنا ہوگی، تاہم نقصان ظاہر کرنے والے تاجروں کو نارمل ٹیکس رجیم کے تحت ہی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔

    بلال اظہر کیانی نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے رجسٹرڈ چھوٹے تاجروں کا کوئی آڈٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں دکانوں پر پی او ایس سسٹم نصب کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

    سکيم کے بعد رجسٹرڈ دکاندار کی دکان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کوئی بھی افسر داخل نہیں ہو سکے گا، جہاں تک بڑے تاجروں کا تعلق ہے، ان کا آڈٹ بھی ان کی اپنی تاجر کمیٹی کی مشاورت سے ہی ممکن ہو سکے گا ۔

    سکیم میں شامل نہ ہونے اور رجسٹریشن سے گریز کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائیوں کا بھی اعلان کیا ہے، وزیرِ مملکت کے مطابق، نان فائلر تاجروں کو پہلے مہینے 10 ہزار روپے اور دوسرے مہینے 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

    اس کے باوجود اگر مستقل رجسٹریشن نہ کرائی گئی، تو دکاندار کو ماہانہ 50 ہزار روپے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ چھوٹے تارجروں کا کوئی آڈٹ بھی نہیں ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
    Next Article لوئر دیر: دانوہ کے پہاڑوں میں لگی آگ بے قابو، امدادی کارروائیاں جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.