وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک معاشی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا، جب کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس برقرار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جب کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک بہترین نظام ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی گئی ہے، قرض ادائیگی میں کمی سے حکومت کو مالی گنجائش حاصل ہو گی۔ اس اضافی گنجائش کو آئندہ بجٹ میں دیگر شعبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
منگل, اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز
- حکومت معاشی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
- مہنگائی کا طوفان: عوامی زندگی پر بڑھتا دباؤ اور ممکنہ حل، تحریر: ثمن سرفراز
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 817 پوائنٹس گر گیا
- پشاور میں سرکاری رہائشگاہوں پر ریٹائرڈ افسران کے قبضے، قوانین کی خلاف ورزی کے انکشافات
- خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل برقرار، قیادت کی کارکردگی پر سوالات
- لکی مروت میں پولیس اہلکار کا اغوا، سیکیورٹی صورتحال پر تشویش
- روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے
- پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

