Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی
    • پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
    • وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد
    • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا
    • سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
    • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
    اہم خبریں

    مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت

    دسمبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
    Share
    Facebook Twitter Email

    کرسمس،محبت،اخوت ،برداشت اور ایثارکا نام ہے،نگران وزیراعظم

    صدرمملکت نےاپنے پیغام میں کہا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، ہمدردی، امن تعلیمات ہمارے لیےمشعل راہ ہیں،مذاہب اور ثقافتوں کا تنوع پاکستان کے لیے باعث استحکام ہے،مسیحی برادری نےسماجی اوراقتصادی ترقی میں نمایاں کردارادا کیا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی،معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

    ہم ملک میں امن اورہم آہنگی کے فروغ کے لیےمسیحی برادری کی جانب سے کی جانے والی قابل ستائش خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔اس تہوار کے موقع پر،آئیے کرسمس کےجذبےکو منائیں، تمام برادریوں کےدرمیان اتحاد کو فروغ دیں۔خدا کرےکہ کرسمس کا محبت، درگزر اور امید کا پیغام ہمارے دلوں میں گونجتا رہے اور امن،خوشی اور خوشحالی سے بھرے مستقبل کی جانب ہماری رہنمائی کرے۔

    میں فخر سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں دستورپاکستان کے مطابق اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اورسماجی حقوق حاصل ہیں۔ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔  حکومت پاکستان تمام شہریوں کو ان کے رنگ، طبقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔

    بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ ہر کسی کو بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب کے برابر حقوق، مراعات اور ذمہ داریاں حاصل ہوں گی اور نئی ریاست پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی ۔جب ہم اپنے خاندان اوردوستوں کے ساتھ یہ تہوار منانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں تو ہمیں  ان اقدار کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ جوڑتی ہیں

    میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکرسمس کےموقع پر پیغام میں کہنا ہےکہ کرسمس ،محبت،اخوت ،برداشت اور ایثارکا نام ہے،قوم کی جانب سے مسیحی بہن بھائیوں کوکرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں،کچھ برسوں میں عالمی سطح پرمذہبی عدم برداشت سےمعاشرےمیں بگاڑ کی صورتحال رہی،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے انسانی ہمدردی،محبت،رواداری کے پیغام پرعمل کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپولیو کنٹرول، آئندہ جنوری 8 تا 12 کے لیے پولیو مہم،پشاور
    Next Article قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
    Mahnoor

    Related Posts

    ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025

    پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025

    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

    نومبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025

    پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025

    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

    نومبر 28, 2025

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا

    نومبر 28, 2025

    سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا

    نومبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.