پاک آرمی کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر،نشان امتیاز (ملٹری )کی خصوصی ہدایت پر شہداء اور ان کے لواحقین کی بہبود کے لیے”مداوا” گریف کونسلنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
گریف کونسلنگ سیل کےقیام کا مقصد شہداء کےورثاءکےساتھ فوری اوربراہ راست رابطےکو یقینی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گریف کونسلنگ سیل میں خصوصی مددگار ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو آرمی آفیسرز اورماہرین نفسیات پرمشتمل ہیں۔
مددگارٹیم شہادت کےبعد شہید کے آبائی گھرتعزیت کےلیےجاتی ہے،مددگار ٹیم میں شامل ماہرنفسیات شہید کے لواحقین سے تفصیلی ملاقات میں ان کے ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں گریف کونسلنگ سیل کی ٹیم ورثاء کےمعاشی،سماجی،رہائشی اورتعلیمی ضروریات سے متعلق اہم معلومات اکھٹی کرتی ہے اور شہداء کے ورثا ءکومراعات اورسہولیات کے لائحہ عمل پر آگاہی دی جاتی ہے،شہداء کے ورثاءکو مراعات اورسہولیات کے حصول میں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےشہداء کی قبروں پر پھولوں کا گلدستے رکھے جاتےہیں اور مرحوم کے بلند درجات کے لیےفاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔
اگرچہ زبدگی کا کوئی متبادل تو نہیں مگر گریف کونسلنگ سیل کی مددگارٹیمیں ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کےورثا میں زندگی بسر کرنے کےلیےنئی امید اجاگر ضرور کرتی ہیں۔ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور گریف کونسلنگ سیل کا قیام اس حقیقت کا عملی اظہار ہے۔