Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
    • اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
    • کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
    • وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
    خیبرپختونخوا اکتوبر 24, 2025

    ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    Facebook Twitter Email
    Hangu: Bomb blast on police van, 3 police personnel including SP Operation martyred
    دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہنگو میں پولیس گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق ایس پی اسد زبیر اس سے قبل ہونے والے دھماکے کا معائنہ کرنے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

    آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی ۔

    ہنگو پولیس حکام نے بتایا کہ بلیامینہ میں غلمینہ چیک پوسٹ خالی تھی، خالی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑایا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشن اسد زبیر پارٹی سمیت پہنچ گئے ۔

    انہوں نے بتایا کہ بلیامینہ کے مقام پر دوسرا بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کا شکار ایس پی اور پولیس اہلکار ہوئے اور تینوں شہید ہوگئے ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے قریب پولیس موبائل پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 شدید زخمی
    Next Article کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026

    کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    اکتوبر 23, 2026

    معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اکتوبر 23, 2026

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 23, 2026

    سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    اکتوبر 23, 2026

    مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

    اکتوبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.