پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پانچ نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے حملوں سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی ۔
سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں پولیس کا چالان جمع کرا دیا، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سمیت پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنماوں کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے ۔
عدالت نے کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

