Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ اور پنجاب میں دھند کے ڈھیرے

سندھ اور پنجاب میں دھند کے ڈھیرے چھا گئے ہیں
محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں دھند کے ڈھیرے ہیں۔ ملک میں خون جما دینے والی کڑاکے کی سردی کا راج ہے۔ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں جبکہ بالائی علاقوں نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ ملک میں موسم سرما کے رنگ نظر آنے لگے۔ کہیں بارش اور کہیں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے حسین مناظر سے مقامی لوگ اور سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
کشمیر کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث ندی نالے اور چشمے جم گئے۔شدید سردی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد ورفت بند ہوگئی ہے۔ سیاحت سے جڑے لوگوں کے کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ خشک سردی کے باعث موزی بیماریوںکے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔متعدد ٹرینیں اور پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ کئی کو منسوخ کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ کچھ روز تک موسم خشک اور سر در ہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.