Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
    • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
    • چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
    • ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران نے جو کیا وہ حکومت بھی کرے گی تو کل ہم سب جیل میں ہونگے،بلاول
    اہم خبریں ستمبر 11, 2024

    عمران نے جو کیا وہ حکومت بھی کرے گی تو کل ہم سب جیل میں ہونگے،بلاول

    Facebook Twitter Email
    If the government will do what Imran did, tomorrow we will all be in jail, Bilawal
    پی ٹی آئی کو اسمبلی چھوڑنے سے بہت منع کیا، آج خود تو بھگت رہے ہیں ملک بھی بھگت رہا ہے،بلاول
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا  جس میں وفاقی وزرا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر اراکین نے اظہار خیال کیا ۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی چھوڑنے سے بہت منع کیا، آج خود تو بھگت رہے ہیں ملک بھی بھگت رہا ہے، پی ٹی آئی عمران کا کیس لڑے لیکن پہلے ایوان میں آکر عوام کی خدمت کرے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا کنڈکٹ دیکھ کر یہ بچے سیاست دان نہیں بننا چاہیں گے،ہم نے سیاست کو ایک گالی بنا دیا ہے،ہم نے اسی سیاست سے ان نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں،اگروزیراعلی جلسے میں کھڑا ہوکر حکومت اور عدلیہ کو گالی دے تو وہ اپنے صوبے کے عوام کو روزگار نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ماحول خراب کیا تھا، وزیراعلی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے جلسوں میں گالیاں دے تو وہ سیاست چمکارہا ہے، حکومت نے ٹارگٹ رکھا تھا کہ مہنگائی ایک سال میں بارہ فیصد تک لانی ہے ایک سال سے پہلے ہی مہنگائی نوفیصد تک آگئی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین کچھ مہینوں سے جیل میں ہیں، پی ٹی آئی اپنے چئیرمین کا کیس عدالتوں میں لڑیں اور یہاں عوام کی خدمت کریں، اس نہج پر سیاست کو پہنچایا گیا ہے کہ آج ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے روادار نہیں،اسی طرح مینگل صاحب کے فیصلے پر مجھے بڑا افسوس ہوا۔

    بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران کا کیس لڑے لیکن پہلے ایوان میں آکر عوام کی خدمت کرے،حکومت لڑائی جھگڑے میں لگی رہی، آگ پر تیل ڈالتی رہی تو ملک کیسے چلے گا۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایسی کمیٹی بنائیں جس میں تمام جماعتوں کے ارکان ہوں گے جلسے یہ بھی کریں گے ہم بھی کریں گے اور معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چابیاں کس کے پاس تھیں جو دروازے کھولتے تھے، میں باہر سے گرفتا ہوا، میرے ساتھ بھی بندے چلتے رہے، لگتا ہے یہ حکومت ایک جلسے کی مار ہے، ہمیں جلسے کا روٹ دیا گیا، ہمارا راستہ پولیس نے روکا، ہمارا ارادہ چھ بجے سے جلسہ پہلے ختم کرنے کا تھا، سارے راستے بند کیے گئے تھے ہر جگہ کنٹینرز تھے۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کی گزارش کی تو اسپیکر نے زبانی آرڈرز جاری کیے، ابھی تک اسپیکر کے آرڈرز پر اسلام آباد پولیس نے عمل نہیں کیا، بات ہوئی کہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، کسی نے بھاگ کر ایوان میں پناہ نہیں لی۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا ایوان اسپیکر کے پیچھے کھڑا ہے، ہم نے اسد قیصرکا دور دیکھا ہے یہ ایوان اس گواہ ہے، کچھ ثبوت آئے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے کسی کو نہیں اٹھایا، نہ سننے کا حوصلہ ہے نہ بیٹھ کر بات کرنے کا حوصلہ ہے۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بات پر پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں سخت احتجاج کیا۔

    دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ اپوزیشن کے حق میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ جناب سپیکر آپ نے ایوان چلانا ہے، اگر پی ٹی آئی ارکان بولنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو انہیں بولنے دیں، پی ٹی آئی والے بھی ایوان کاحصہ ہیں انہیں بھی بولنے دیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاریوں کے معاملے پرقومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 اہلکار معطل
    Next Article سپیکر ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.