Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
    • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی
    • ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک
    • باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
    • ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
    اہم خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025Updated:مئی 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    40 civilians and 11 soldiers also martyred in India's brutal attacks: ISPR
    بھارتی حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،شہید ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف بھی شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  6 اور7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں7خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں نائیک عبدالرحمٰن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

    بیان میں کہا گیا کہ سنگین جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے معرکہ حق کے جھنڈے تلے بھرپور جواب دیا، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی اور غیرمتزلزل حب الوطنی ایک لازوال علامت ہے، شہدا کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان
    Next Article امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 27, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

    نومبر 27, 2025

    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی

    نومبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا

    نومبر 27, 2025

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 27, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

    نومبر 27, 2025

    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی

    نومبر 27, 2025

    ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

    نومبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.