Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب
    • جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات
    • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
    • بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا
    • پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر پر مؤقف ایک بار پھر واضح
    • پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
    • آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن ماحول میں جاری، عوام کا جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    اہم خبریں

    معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جولائی 30, 2025Updated:جولائی 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India's proxy war is intensifying after defeat in the battle for truth, says Field Marshal Syed Asim Munir
    پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے، 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں کیا ۔

    آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی ناگزیر اہمیت کو قومی یکجہتی و استحکام کے لیے لازمی قرار دیا ۔

    انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناکام کوشش ہے جو بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، اس ضمن میں انہوں نے ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندوستان‘ کو بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے قرار دیا ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ان گروہوں کا بھی ان شااللہ وہی انجام ہوگا جو معرکۂ حق میں ان کے پیش روؤں کا ہوا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب، مسلک یا قومیت کی حدود کے پابند نہیں ہوتے، اس لیے ان کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے ۔

    انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی اور قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا تاکہ صوبے کی ترقی اور ملکی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے ۔

    فیلڈ مارشل نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی یا بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے تاکہ قومی وقار کا تحفظ اور عوام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
    Next Article سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    جولائی 27, 2026

    بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.