Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سمندر میں ریسکیو کیے جانے والے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت وطن واپس بھجوا دیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    امن جون 22, 2026

    سمندر میں ریسکیو کیے جانے والے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت وطن واپس بھجوا دیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سمندر میں برطانوی جہاز کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت ان کے وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ برطانوی بحری جہاز MMA VALOUR نے ان ایرانی ماہی گیروں کو اس وقت بچایا تھا جب ان کی کشتی حادثے کا شکار ہو کر پھنس گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام ماہی گیر کراچی سے آج صبح ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں نے ایرانی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا تاکہ ماہی گیروں کی محفوظ منتقلی اور جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں اپنے ایرانی بھائیوں کی مدد اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام فریقین کے تعاون کو سراہتا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے اس معاملے میں پاکستان پر اعتماد کرنے پر ایران اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے تعاون سے ایرانی ماہی گیروں کی محفوظ واپسی ممکن ہوئی، جو پاکستان کے انسانی ہمدردی اور علاقائی تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔

    MMA VALOUR اسحاق ڈار انسانی ہمدردی ایران ایرانی ماہی گیر برطانوی جہاز پاک ایران تعلقات پاکستان پاکستانی سفارت کاری ریسکیو آپریشن سمندری حادثہ عباس عراقچی علاقائی تعاون کراچی وزارت خارجہ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ
    Next Article قطر کے ایل این جی کمپلیکس میں دھماکہ، پاکستانیوں سمیت 13 افراد جاں بحق،66 زخمی
    Saqib Butt

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.