Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی
    • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جاری
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر چارلس واکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
    • پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے،امريکی صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ
    اہم خبریں

    افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ

    اگست 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ishaq Dar demands that the Afghan government take action against the banned TTP or hand it over to us.
    اپریل میں دورہ افغانستان کے دوران جو اعلانات کیے گئے تھے اس پر عمل درآمد ہوا، غیر ملکی دوروں پر میڈیا بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter Email

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے، ہمارے تحفظ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق تھے، ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں ۔

    اسلام آباد: اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 20 اگست کو کابل کا دورہ کیا، کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی، اپریل میں دورہ افغانستان کے دوران جو اعلانات کیے گئے تھے اس پر عمل درآمد ہوا، افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی اس بات کو سرہا، پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کیا ہے پاکستان اپنی پالیسی پر قائم ہے ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے، ہمارے تحفظ ٹی ٹی پی سے متعلق تھے، ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں ۔

    نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، چینی وزیر نے پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کی، چینی وزیر خارجہ سے سی پیک ٹو پر بات ہوئی، ایم ایل ون اور قراقرم ہائی وے اس میں سر فہرست منصوبے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں ۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی، کشمیری لیڈران سے ملاقات ہوئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا، برطانیہ میں پاسپورٹ کا آپریشن ون ونڈو کیا، برطانیہ کو ڈائریکٹ فلائٹس اگلے مہینے میں شروع ہوں گی، پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست فلائٹس ستمبر میں شروع ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا
    Next Article ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی خونی لڑائی، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025

    افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب

    نومبر 6, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.