Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان
    • آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی
    • بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی
    • قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ 93 پیسے سستی، نوٹیفکیشن جاری
    • صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلگام حملہ، سکھوں کی بغاوت اور اسرائیلی مداخلت:مودی سرکار کا بحران بڑھتا جا رہا
    بلاگ

    پہلگام حملہ، سکھوں کی بغاوت اور اسرائیلی مداخلت:مودی سرکار کا بحران بڑھتا جا رہا

    اپریل 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    From Gaza to Kashmir: The Unholy Nexus of Modi and Israel Exposed
    Sikh Voices Rise, War Clouds Gather: India’s Internal Divide Over Pakistan Standoff
    Share
    Facebook Twitter Email

     فلسطین میں ظلم و ستم کے بعد اب مودی سرکار اور اسرائیل کے درمیان خوفناک گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین اسے پاکستان کے خلاف نئی سازش کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔یہ اہلکار بھارتی جنگی جنون کو مزید بھڑکانے کے لیے لائے گئے ہیں، اور ان کی موجودگی پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    سکھوں سے بغاوت کی اپیل

    سکھوں کی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس” کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھارتی فوج میں شامل سکھ افسران اور سپاہیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی کی پاکستان مخالف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھوں کو بھارتی فوج میں صرف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور یہ ہندوتوا ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے۔

    گرپتونت سنگھ نے کہا کہ "پاکستان نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہے، اور خالصتان کی آزادی کے بعد وہ ہمارا اتحادی ہوگا۔” ان کا یہ بیان بھارت میں سیاسی ہلچل کا باعث بن گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی کے انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    بھارتی معیشت پر جنگ کا بوجھ؟ سابق جج کی دوٹوک رائے

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھی مودی حکومت کی جنگی خواہشات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔” انہوں نے بھارتی میڈیا پر بیٹھے جنگی جرنیلوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کے بھیانک نتائج سے خبردار کیا۔

    پاکستان کا مضبوط ردعمل: فضائی حدود بند، بھارت کو شدید مشکلات

    پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی ہے، جس کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر رہے گا۔ اس بندش کے بعد بھارتی ایئر لائنز میں بحران پیدا ہو گیا ہے، حتیٰ کہ بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو بھی راستہ بدلنا پڑا، جس سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    مودی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات، اندرونی بغاوتوں کی آہٹ، اور پاکستان کی بروقت سفارتی و عسکری چالوں نے اس خطے کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس سازش کا پردہ مزید چاک ہوگا یا جنگ کے بادل چھٹیں گے؟ وقت بتائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچارسدہ:پولیس کی بڑی کارروائی ، موٹر سائیکل چور گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
    Next Article وزیرداخلہ محسن نقوی کا پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جنوری 8, 2026

    وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    جنوری 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

    جنوری 8, 2026

    قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جنوری 8, 2026

    وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    جنوری 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.