Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات
    • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
    • بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا
    • پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر پر مؤقف ایک بار پھر واضح
    • پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
    • آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن ماحول میں جاری، عوام کا جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد
    • تروبا ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » متنازعہ قانون سازی کا معاملہ، وزیراعلیٰ کی سپیکر کو تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کی ہدایت
    اہم خبریں

    متنازعہ قانون سازی کا معاملہ، وزیراعلیٰ کی سپیکر کو تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کی ہدایت

    جولائی 8, 2026Updated:جولائی 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Issue of controversial legislation: Chief Minister directs Speaker to convene a meeting of all parliamentary leaders.
    جن نکات پر خیبر پختونخوا کے عوام اور صحافیوں کو اعتراض ہے، ان کا جائزہ لیا جائے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    Share
    Facebook Twitter Email

     وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متنازعہ قانون سازی کے معاملے پر سپیکر خٰبر پختونخوا اسمبلی کو تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن نکات پر خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتراض ہے، ان کا جائزہ لیا جائے ۔

    پشاور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کابینہ سے منظور شدہ پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل کا مسودہ صوبائی اسمبلی بھجوایا گیا، جہاں اس میں بعض ترامیم کی گئیں ۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز پریولیجز بل میں کی گئی ترامیم پر گزشتہ دو سے تین روز سے میڈیا میں مسلسل تنقید ہو رہی ہے ۔

    وزیراعلیٰ نے سپیکر کو تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن نکات پر خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتراض ہے، ان کا جائزہ لیا جائے،جن نکات پر صحافی برادری کو اعتراض ہے، ان پر بھی نظرثانی کی جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ آزادی اظہارِ رائے کو فروغ دیا،عمران خان چاہتے تھے کہ صحافی جہاں ضروری سمجھیں، کھل کر تنقید کریں، مجھ پر بھی اور حکومت پر بھی تنقید ہوتی ہے، مختلف صحافی حکومت پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں ۔

    سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کالے چینلز مسلسل حکومت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کسی کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں کی، اگر کوئی جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرے تو کارروائی عدالتوں کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں مخالف صحافیوں کو غائب، تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خببرپختونخوا میں اس نوعیت کے ہتھکنڈے نہیں اپنائے جاتے، سپیکر کو تمام پارلیمانی لیڈرز سے عوام اور صحافی برادری کے تحفظات پر نظرثانی کا کہا ہے ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا عوامی مینڈیٹ سے قائم واحد اسمبلی ہے، عوامی رائے اور مفاد کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا، امید ہے کہ پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل میں کی گئی ترامیم پر نظرثانی ہوگی، آئندہ تمام اقدامات عوامی مفاد اور عوامی رائے کے مطابق کیے جائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشارجہ سے کراچی آنے والے نجی کمپنی کے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
    Next Article بلوچستان حملوں میں مشرقی ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشتگرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    جولائی 27, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    جولائی 27, 2026

    بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر پر مؤقف ایک بار پھر واضح

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.