پشاور( حسن علی شاہ سے ) جہانگیر جانی سینکڑوں پشتو فلموں اور سی ڈی دراموں ۔ٹی وی ڈراموں میں جنگجو ھیرو کے علاوہ ولن کا کردار بھی ادا کرچکے ہیں اب ایک ٹیلی فلم میں راسخالعقیدہ نیک شخص کے کردار میں دیکھائی دیں گے۔
جہانگیر جانی کا یہ کہنا ھے کہ وہ تو مزدور ہیں جیسا کریکٹر آفر کیا جاتا ھے اور معاوضہ بھی معقول ھو تو ایک فنکار کیسے انکار کرسکتا ھے مجھ پہ اکثر دوست تنقید کرتے ہیں کہ منفی کردار کرتا ھوں اب جو یہ کردار ملا ھے اس میں ثابت کرونگا کہ اداکار ھونے کے ساتھ ساتھ سچا مسلمان بھی ھوں۔