Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سمیڈا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • اڑان پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی مہلت کی استدعا مسترد، اعلیٰ حکام کل پھر طلب
    • قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش،جواب کیلئے وقت مانگ لیا
    • پی ٹی آئی کے اشتہاری اور مقدمات میں مطلوب رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
    اہم خبریں نومبر 9, 2025

    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

    Facebook Twitter Email
    Joint Parliamentary Committee unanimously approves 27th Constitutional Amendment, to be presented in Senate tomorrow
    اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چاروں ترامیم مسترد کردی گئیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے بعد اسے صبح سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس ختم ہو گیا ہے اور رپورٹ کل ایوان میں پیش کی جائے گی، بل پر ووٹ کب کرانا ہے اور یہ اختیار ایوان کے پاس ہے ۔

    اسلام آباد:  27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 5 میں چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا ۔

    اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر شریک ہوئے، جے یو آئی نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم آج اُن کے رکن نے بھی شرکت کی ۔

    پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور انہوں نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا ۔

    کمیٹی کا اجلاس دو سیشنز پر رہا جس میں پہلے میں کمیٹی اراکین نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی مںظوری دی جبکہ دیگر ترامیم پر غور کیا۔ پھر اجلاس میں تھوڑی دیر کا وقفہ کیا گیا ۔

    وقفے کے بعد اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی اور اب اسے کمیٹی رپورٹ کی صورت میں ایوان بالا میں پیش کرے گی ۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس ختم ہو گیا ہے اور رپورٹ کل ایوان میں پیش کی جائے گی، بل پر ووٹ کب کرانا ہے اور یہ اختیار ایوان کے پاس ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز کے حوالے سے بریک تھرو کل ہو گا، بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس ہو گئی ہے، جبکہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سے متعلق مجوزہ ترمیم کی منظوری، خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی پر حکومت نے وقت مانگ لیا
    Next Article وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    ستمبر 10, 2026

    پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

    ستمبر 10, 2026

    خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب

    ستمبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    ستمبر 10, 2026

    پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

    ستمبر 10, 2026

    خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب

    ستمبر 10, 2026

    وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سمیڈا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    ستمبر 10, 2026

    اڑان پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.