Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    • چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی آتشزدگی، صدر مملکت، وزیراعظم ، بلاول بھٹو کا جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
    خاص خبریں جنوری 18, 2026

    کراچی آتشزدگی، صدر مملکت، وزیراعظم ، بلاول بھٹو کا جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

    Facebook Twitter Email
    Karachi fire: President, Prime Minister, Bilawal Bhutto express grief over loss of life and property
    سیاسی قیادت کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں واقع گل پلازہ شاپنگ پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

    صدرمملکت نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں،  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کیے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور انکی ی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو ہدایت کی کہ آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں سرکلر روڈ منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر عسکریت پسندوں کا حملہ
    Next Article امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.